پاکستان علما کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علما کونسل اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل نے حوثیوں کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب پر کیے گئے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا طاہر اشرفی کا سعودی قیادت کو خراجِ تحسین، حجاج کے لیے مثالی سہولیات کی فراہمی تاریخی کامیابی قرار

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل کے سیکرiٹری جنرل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی دفاعی افواج نے اس حملے کو کامیابی سے ناکام بنا کر مملکت کے مضبوط اور مؤثر دفاعی نظام کا عملی ثبوت دیا ہے۔

بیان میں حوثیوں پر زور دیا گیا کہ وہ ارضِ حرمین شریفین، مملکتِ سعودی عرب، کے خلاف ہر قسم کی جارحیت سے باز رہیں اور ایسا کوئی اقدام نہ کریں جس سے حرمین شریفین، مملکت کی سلامتی، امن اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو۔

مزید پڑھیں:عالم اسلام کے نامور علما کی کمیٹی فیصلہ کرے پاکستان کیخلاف حملے جائز ہیں یا نہیں، مولانا طاہر اشرفی

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل اور انٹرنیشنل تعظیمِ حرمین شریفین کونسل مملکتِ سعودی عرب کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اور مملکتِ سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ناقابلِ قبول سمجھتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم