مولانا طاہر اشرفی کا سعودی قیادت کو خراجِ تحسین، حجاج کے لیے مثالی سہولیات کی فراہمی تاریخی کامیابی قرار

ہفتہ 30 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے حج 1447ھ کے کامیاب اور منظم انعقاد پر سعودی عرب کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت، مؤثر منصوبہ بندی اور مسلسل نگرانی کے باعث رواں سال کا حج حالیہ برسوں کے کامیاب ترین حج سیزنز میں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفی پر حملہ، پی ٹی آئی یوکے چیپٹر پر سنگین سوالات اٹھنے لگے

مکہ مکرمہ سے جاری اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کو محفوظ، آرام دہ اور منظم ماحول فراہم کرنا ایک غیر معمولی کارنامہ ہے، جس پر سعودی حکومت، متعلقہ ادارے اور عوام مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج 1447ھ کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ سعودی قیادت کی انتھک محنت، جدید انتظامی حکمت عملی اور حرمین شریفین کی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کی نقل و حرکت کے لیے مرتب کیا گیا جامع آپریشنل پلان عالمی معیار کی مثال بن کر سامنے آیا۔ حجاج کے ہجوم کو منظم انداز میں سنبھالنے، ان کی رہنمائی، سیکیورٹی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کیے گئے، وہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید انتظامی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے مکہ روٹ انیشی ایٹو کو حج انتظامات کی نمایاں کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے نے مختلف ممالک کے ہزاروں حجاج کے سفری مراحل کو آسان بنایا اور انہیں غیر معمولی سہولت فراہم کی۔ ان کے مطابق یہ پروگرام دنیا بھر میں حجاج کی خدمت کے لیے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

انہوں نے سعودی وزارت حج و عمرہ، وزارت داخلہ، سپریم حج کمیٹی، سیکیورٹی فورسز، طبی عملے، انجینئرنگ اور لاجسٹک ٹیموں سمیت تمام سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقریباً 5 لاکھ اہلکاروں نے شبانہ روز محنت کرکے 17 لاکھ سے زائد حجاج کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم کی سعادتِ حج پر جذباتی ٹوئٹ، روحانی سفر کو زندگی کا اہم موڑ قرار دے دیا

چیئرمین پاکستان علما کونسل نے کہا کہ دارالافتا پاکستان نے بھی واضح فتویٰ جاری کیا ہے کہ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج ادا کرنا شرعاً درست نہیں، لہٰذا تمام عازمین کو متعلقہ قوانین اور ضوابط کی پابندی کرنی چاہیے تاکہ حج کے انتظامات محفوظ اور منظم انداز میں جاری رہ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کی خدمت کو قومی ذمہ داری اور اعزاز کا درجہ دیا ہے، جبکہ وژن 2030 کے تحت حرمین شریفین اور مقدس مقامات پر سہولتوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

حافظ طاہر اشرفی نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک دور اندیش اور متحرک رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات نے مملکت کو مختلف شعبوں میں نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، خصوصاً حجاج کرام کی خدمت کے میدان میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صحت، کامیابی اور مملکت سعودی عرب کی مزید ترقی کے لیے دعا کی، جبکہ اللہ تعالیٰ سے استدعا کی کہ وہ تمام حجاج کرام کا حج قبول فرمائے اور انہیں خیریت و برکت کے ساتھ اپنے گھروں کو واپس لوٹائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم