وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور، سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے، بظاہر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر ان کے حالیہ بیان پر کڑا ردعمل دیا ہے۔
وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری بیان اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’شہادت مقصود و مطلوبِ مومن ہے۔ یہ اس کا نصیب ہے جو قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن۔ یہ راز ہم دنیا داروں، تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے‘۔
شہادت” مقصود و مطلوبِ مومن ہے۔ یہ اُس کا نصیب ہے جو قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن۔ یہ راز ہم دنیاداروں، تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے ورثاء اور غازیوں کو صبرِ جمیل اور یقینِ محکم کی دولت سے مالا مال رکھے کہ یہی ہماری آزادی اور بقا کا ضامن ہے۔ “آمین
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) July 14, 2026
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے ورثا اور غازیوں کو صبرِ جمیل اور یقینِ محکم کی دولت سے مالا مال رکھے، کیونکہ یقینِ محکم ہی ہماری آزادی اور بقا کا ضامن ہے۔
رانا ثنا اللہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مولانا فضل الرحمان کے فوجی جوانوں کی قربانیوں سے متعلق حالیہ ریمارکس پر مختلف سیاسی و حکومتی شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔














