فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے۔

مزید پڑھیں:شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاک فوج کے جوان تنخواہ یا پیسے کے لیے نہیں بلکہ وطن، قوم اور اپنے نظریے کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو تنخواہ سے جوڑنا پوری قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے سازشیں کی جا رہی ہیں، جبکہ سرحدوں پر تعینات سکیورٹی فورسز دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میجر عدنان شہید نے اپنے ساتھی کی جان بچانے کے لیے اپنی جان قربان کی، جبکہ شہید تحسین کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگایا، جو وطن سے محبت اور قربانی کے جذبے کی روشن مثال ہے۔

مزید پڑھیں:’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

انہوں نے کہا کہ تنخواہ سیاست دان، ڈاکٹر اور دیگر تمام پیشہ ور افراد بھی لیتے ہیں، لیکن اس بنیاد پر کسی کی خدمت یا قربانی کی اہمیت کم نہیں ہوتی۔

پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان پر مزید سیاسی تنقید کرتے ہوئے ان پر مختلف الزامات بھی عائد کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے اہم ملاقات، ناراضی ختم ہونے کا امکان

پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل، وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں