ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع کروکشیتر کے علاقے شاہ آباد میں ایک پیٹرول پمپ پر ڈیزل کے پیسے دیے بغیر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں سیلز مین نے گاڑی روکنے کی کوشش میں خود کو گاڑی کے ساتھ لٹکا لیا۔

واقعہ شاہ آباد کے علاقے میں شوگر مل کے قریب واقع ایک پیٹرول پمپ پر پیش آیا۔ پیٹرول پمپ کے سیلز مین لبھو سنگھ کے مطابق ایک شخص سفید رنگ کی ویرنا کار میں آیا اور تقریباً 3500 روپے کا ڈیزل ڈلوایا۔

سیلز مین کے مطابق ڈیزل ڈلوانے سے پہلے گاڑی میں موجود شخص نے رقم ہاتھ میں پکڑ رکھی تھی، اس لیے انہیں کسی قسم کے فراڈ کا خدشہ نہیں تھا۔

لبھو سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ جب وہ رقم وصول کرنے کے لیے گاڑی کے قریب گئے تو ڈرائیور کے ہاتھ میں صرف 500 روپے تھے۔

ان کے مطابق جب انہوں نے مکمل رقم کا مطالبہ کیا تو ڈرائیور نے اچانک گاڑی اسٹارٹ کر دی اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

سنگھ نے بتایا کہ انہیں خدشہ ہوا کہ ملزم ڈیزل کے پیسے دیے بغیر بھاگ رہا ہے، جس پر انہوں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر اسے روکنے اور پھر گاڑی میں بیٹھنے کی کوشش کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واقعہ ریکارڈ

پیٹرول پمپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم تیزی سے گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ سیلز مین گاڑی کے ساتھ لپکا ہوا نظر آتا ہے۔

سیلز مین کے مطابق ڈرائیور ایک ہاتھ سے گاڑی چلا رہا تھا جبکہ دوسرے ہاتھ میں رقم پکڑے ہوئے تھا۔ انہوں نے بار بار ملزم سے گاڑی روکنے اور رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا، لیکن وہ مسلسل انکار کرتا رہا۔

لبھو سنگھ کا کہنا تھا کہ دورانِ بحث ملزم گاڑی الٹنے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا، جس کے باعث وہ خوفزدہ ہو گئے۔

ایک کلومیٹر دور جا کر سیلز مین کو دھکا دے کر فرار

لبھو سنگھ کے مطابق ملزم نے تقریباً ایک کلومیٹر دور جا کر گاڑی روکی اور انہیں باہر دھکا دے کر خود گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے آگے اور پیچھے دونوں جانب نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی، جس کے باعث ملزم کی شناخت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

سیلز مین نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے مقدمہ درج کرانے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم