شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے نہیں تولا جا سکتا، احسن اقبال کا مولانا فضل الرحمان سے اختلاف

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کی عظیم قربانیوں کو کسی بھی صورت تنخواہ یا مالی معاوضے سے نہیں تولا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف قرارداد جمع، قانونی کارروائی کا مطالبہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تفصیلی پیغام میں احسن اقبال نے مولانا فضل الرحمان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق ہمیشہ احترام پر مبنی رہا ہے، تاہم ان کے حالیہ بیان سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ جذبات کی رو میں بہہ کر شہدا کی عظیم قربانیوں کی قدر و منزلت کو کم کرکے پیش کیا گیا، جس سے نہ صرف ان کے بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فوجی جوان اور افسر محض ایک پیشہ انجام نہیں دیتے بلکہ ہر لمحہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وطن کے دفاع کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق قوم آج اپنے گھروں، مساجد، مدارس اور عوامی اجتماعات میں امن کے ساتھ موجود ہے تو اس کے پیچھے سرحدوں اور دہشتگردی کے خلاف محاذ پر ڈٹے ہوئے انہی جوانوں کی قربانیاں ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ فوجی جوان یہ جانتے ہوئے بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں کہ اگلا لمحہ ان کی زندگی کا آخری لمحہ ہو سکتا ہے، اس لیے ان کی قربانی کو محض تنخواہ کا معاوضہ قرار دینا نہ انصاف ہے، نہ اخلاقی تقاضوں کے مطابق اور نہ ہی اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ۔

مزید پڑھیں:’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

انہوں نے کہا کہ شہدا قوموں کی عزت، آزادی اور وقار کے محافظ ہوتے ہیں اور ان کی قربانیاں ہی آنے والی نسلوں کو امن اور آزادی فراہم کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافِ رائے ہر شخص کا حق ہے، مگر شہدا کے مقام و مرتبے پر گفتگو کرتے ہوئے ایسے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے جو ان کے اہلِخانہ، ساتھیوں اور پوری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچائیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ شہدا کا احترام درحقیقت پاکستان، اس کی آزادی اور ان اسلامی اقدار کے احترام کا تقاضا ہے جو ایثار، قربانی اور وفاداری پر قائم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فرخ کھوکھر کے عدالتی مقدمات کی تاریخ، کئی کیسز میں بریت، بعض میں سزا سنائی گئی

مریم نواز کا صاف پانی منصوبہ تیز، خراب پانی والے علاقوں میں بوتل بند پانی پہنچانے کا فیصلہ

کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟ لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر

سیرت النبیؐ کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے: سردار محمد یوسف

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم