شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے، بظاہر مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں، جبکہ ان کی قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔

مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان کے بیان کے خلاف قرارداد جمع، قانونی کارروائی کا مطالبہ

اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ، سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا احترام ہر پاکستانی کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ شہدا کے اہلِخانہ کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا یا ان پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنا مناسب نہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اختلافِ رائے ہر شہری کا حق ہے، تاہم شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے۔

مزید پڑھیں:’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اختلافات کو قومی سلامتی اور وطن کے دفاع سے وابستہ اداروں کے احترام سے الگ رکھا جانا چاہیے، جبکہ سیاسی اور سماجی حلقوں کو ایسی زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے جس سے قومی اداروں یا شہدا کے لواحقین کے جذبات مجروح ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp