کروڑوں کی گاڑی میں 15 روپے کے نان کی جانچ، سرکاری افسر کے ٹھاٹ پر تنقید

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سرکاری اہلکار لگژری کار میں سوار ہو کر ایک چھوٹے سے نان والے کی دکان پر 15 روپے کے نان کی جانچ پڑتال کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکار تنگ بازار کی گلی میں کار کھڑی کر کے اترتا ہے، نان والے کے پاس جاتا ہے، نان اٹھا کر معائنہ کرتا ہے اور دکاندار سے اس کی قیمت پر گفتگو کرتا ہے۔

اس منظر نے عوام میں شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے جہاں لوگ سرکاری وسائل کے استعمال اور ترجیحات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمارا ملک اتنا امیر ہے کہ 15 روپے کا نان چیک کرنے کے لیے کروڑوں کی گاڑی میں آتے ہیں‘۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات عوام میں سرکاری اداروں کے بارے میں منفی تاثر پیدا کرتے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب مہنگائی اور روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کے نام پر چھوٹے دکانداروں پر فوکس کیا جاتا ہے جبکہ بڑے مسائل نظر انداز رہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

کراچی: لی مارکیٹ میں کھدائی کے دوران 2 مجسمے برآمد، ماہرین نے تحقیق شروع کر دی

خیبر پختونخوا میں 27 جولائی تک بارشوں اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب