شنگھائی تعاون تنظیم یعنی ایس سی او کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات میں تنظیم کی ترجیحات، رکن ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی، اسحاق ڈار
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایس سی او کے رکن ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، ٹرانسپورٹ اور علاقائی رابطہ کاری سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقہ کار پر مفید گفتگو کی۔
اس موقع پر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایس سی او کے سیکریٹری جنرل نورلان یرمیکبایف نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 today received the Secretary-General of the Shanghai Cooperation Organization (SCO), Nurlan Yermekbayev.
The two sides held a productive exchange on the SCO priorities and ways to further strengthen… pic.twitter.com/kerTmyAN0l
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 15, 2026
انہوں نے ایس سی او کی مؤثریت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی پیش کیں اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں منعقد ہونے والے ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز کے آئندہ اجلاس کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے ایس سی او کے مقاصد کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی چیئرمین شپ سنبھالنے سے قبل تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی چیئرمین شپ سنبھال لی
انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کامیاب انداز میں کرے گا۔












