شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی، اسحاق ڈار

جمعرات 7 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایس سی او سربراہی کانفرنس 2027 کی تیاریوں کا آغاز، اسحاق ڈار کی اہم ہدایات

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی ہے جس میں 27-2026 کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی سربراہی سنبھالنے کے حوالے سے پاکستان کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کے علاقائی سطح پر ایک اہم ملک ہونے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایس سی او فریم ورک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور علاقائی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں رابطوں کے فروغ، معاشی استحکام اور کثیر الجہتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جس کے ذریعے رکن ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور علاقائی سلامتی کے اہداف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: معرکۂ حق کا پہلا سال: پاکستان امن کا خواہاں مگر خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ اس اہم ذمہ داری کو موثر انداز میں نبھانے کے لیے تمام ضروری انتظامات وقت سے پہلے مکمل کیے جائیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی