ورلڈ کپ 2026: فیفا کے تاریخی قوانین، فائنل کے ہاف ٹائم میں بڑی تبدیلی

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن (فیفا) نے ورلڈ کپ 2026 سے قبل ٹورنامنٹ کو مزید دلچسپ، تیز رفتار اور تفریحی بنانے کے لیے کئی اہم اور غیر معمولی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جن میں سب سے نمایاں فیصلہ ورلڈ کپ فائنل کے ہاف ٹائم کے دورانیے میں اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: سینیگال کی فٹبال ٹیم کے ساتھ ماہر امراض نسواں کو بھیجا گیا؟

فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں روایتی 15 منٹ کے بجائے 20 منٹ کا ہاف ٹائم رکھا جائے گا جبکہ اس دوران سپر باؤل طرز کا ایک شاندار میوزیکل شو بھی پیش کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ فیفا کی تاریخ میں ایک اہم تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ ماضی میں ہاف ٹائم کا دورانیہ 15 منٹ تک محدود رکھا جاتا تھا۔

کھلاڑیوں کو اضافی آرام اور کوچز کو بہتر حکمت عملی بنانے کا موقع

فیفا کا کہنا ہے کہ ہاف ٹائم میں اضافی وقت دینے کا مقصد کھلاڑیوں کو زیادہ جسمانی آرام فراہم کرنا، انجری کی صورت میں بہتر طبی سہولت دینا اور کوچز کو حکمت عملی میں تبدیلی کے لیے مزید وقت مہیا کرنا ہے۔

فیفا کے مطابق اس اقدام سے ورلڈ کپ کے توسیع شدہ فارمیٹ کے تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

براڈکاسٹرز کو بھی اضافی وقت ملے گا

طویل ہاف ٹائم سے براڈکاسٹرز کو میچ کے تجزیے، خصوصی پروگراموں اور کمرشل مواد کے لیے بھی زیادہ وقت ملے گا تاہم میچ کے دونوں ہاف بدستور 45، 45 منٹ پر مشتمل ہوں گے اور کھیل کے بنیادی قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

سپر باؤل طرز کا ہاف ٹائم شو

رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں امریکی سپر باؤل کی طرز پر ایک خصوصی ہاف ٹائم شو بھی منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کی پرفارمنس متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس میں جسٹن بیبر اور شکیرا سمیت کئی معروف فنکاروں کے نام زیر غور بتائے جا رہے ہیں تاہم فیفا نے اب تک باضابطہ طور پر فنکاروں کی فہرست جاری نہیں کی۔

قوانین پر بھی بحث چھڑ گئی

رپورٹس کے مطابق ہاف ٹائم میں یہ تبدیلی روایتی فٹبال قوانین سے ہٹ کر سمجھی جا رہی ہے کیونکہ انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) کے موجودہ رہنما اصولوں کے تحت ہاف ٹائم کا دورانیہ محدود رکھا جاتا ہے۔

تاہم فیفا کا مؤقف ہے کہ ورلڈ کپ فائنل کو عالمی سطح پر مزید یادگار اور تفریحی بنانے کے لیے یہ خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے۔

نیا فارمیٹ، نئی روایت

ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ 2026 پہلے ہی ٹیموں کی تعداد میں اضافے اور نئے فارمیٹ کی وجہ سے تاریخی ٹورنامنٹ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ ہاف ٹائم میں یہ تبدیلی بھی اسے ماضی کے تمام ورلڈ کپ سے مختلف بنا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار