اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ، مصنوعی ذہانت کی عالمی تنظیم کے معاہدے پر دستخط کریں گے

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ پاکستان کی جانب سے مصنوعی ذہانت کی عالمی تعاون تنظیم کے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کریں گے اور عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین کے شہر شنگھائی روانہ ہو گئے ہیں۔

اس دورے کے دوران پاکستان مصنوعی ذہانت کی عالمی تعاون تنظیم کے بانی رکن کے طور پر شامل ہوگا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار پاکستان کی جانب سے تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔

وہ عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس 2026 میں بھی شرکت کریں گے، جہاں مختلف ممالک کے رہنما اور اعلیٰ حکام موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کی ملاقات، علاقائی امن و باہمی تعاون پر گفتگو

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے اور اس ٹیکنالوجی کے منصفانہ اور سب کے لیے یکساں استعمال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

امریکا کے فضائی حملوں میں وقفہ، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی مزید سخت، تنازع بحیرۂ احمر اور بحیرۂ کیسپین تک پھیل گیا

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں