اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3,000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تقریباً 3,100 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوپہر 12 بج کر 09 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 3,092.65 پوائنٹس یعنی 1.76 فیصد اضافے کے ساتھ 178,378.43 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والے اداروں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں خریداری دیکھی گئی۔

اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حبکو، او جی ڈی سی ایل، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، ایس ایس جی سی، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے انڈیکس پر زیادہ اثر رکھنے والے حصص سبز زون میں کاروبار کرتے رہے۔

بدھ کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مضبوط بحالی دیکھی گئی تھی، جب گزشتہ سیشن کی شدید فروخت کے بعد سرمایہ کاروں نے نسبتاً کم قیمتوں پر حصص کی خریداری کی۔

تاہم مشرقِ وسطیٰ میں جاری جغرافیائی کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بدھ کو بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,766.97 پوائنٹس یعنی 1.02 فیصد اضافے کے ساتھ 175,285.78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی منڈیوں کی صورتحال

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو مندی دیکھی گئی، چپ ساز کمپنیوں کے حصص میں دباؤ کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے، جبکہ امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار توقعات سے بہتر آنے کے بعد بانڈز کی طلب میں اضافہ ہوا۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے کے بعد ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں، جبکہ تہران نے امریکا کے ساتھ ’بقا کی جنگ‘ کا انتباہ دیا ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 85.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ رواں ہفتے کے دوران اس میں مجموعی طور پر 12 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

سرمایہ کاروں کی نظریں دنیا کی سب سے بڑی جدید مصنوعی ذہانت چپس تیار کرنے والی کمپنی تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی کے سہ ماہی نتائج پر مرکوز ہیں۔

توقع ہے کہ کمپنی اپریل تا جون سہ ماہی میں خالص منافع میں 59 فیصد اضافے کے ساتھ مسلسل 5ویں سہ ماہی ریکارڈ منافع حاصل کرے گی۔

تاہم چپ سازی کے آلات فراہم کرنے والی عالمی کمپنی اے ایس ایم ایل کے حصص اپنی 2026 کی فروخت کی پیش گوئی بڑھانے اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے اعلان کے باوجود 0.4 فیصد گر گئے، جس کے اثرات ایشیائی منڈیوں پر بھی مرتب ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب