پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 343 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 742 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 314 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 358 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونا 04 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 30 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













