جنرل فیض حمید نے سال 2018 میں والد کو نون لیگ چھوڑنے پر وزیراعلیٰ بنانے کی پیشکش کی، انکار پر انتخاب ہروا دیا گیا، اسامہ اشفاق سرور

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری دفاع اسامہ اشفاق سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2018 سے قبل سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل فیض حمید نے ان کے والد مرحوم اشفاق سرور سے براہ راست رابطہ کرکے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے، فارورڈ بلاک بنانے اور وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی تھی تاہم ان کے والد نے قائد نواز شریف سے وفاداری برقرار رکھتے ہوئے یہ پیشکش مسترد کر دی جس کے بعد سال 2018 کے انتخابات میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان مستقبل میں مسلم امہ کی قیادت کریں گے، رکن قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور

وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسامہ اشفاق سرور کا کہنا تھا کہ ان کے والد اشفاق سرور مسلم لیگ (ن) کے ابتدائی کارکنوں میں شامل تھے، سنہ 1989 میں پارٹی کے یوتھ ونگ کے قیام میں کردار ادا کیا اور سنہ 1999 کے بعد بھی مختلف سیاسی دباؤ اور پرکشش پیشکشوں کے باوجود نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018 میں ان کے والد کو فارورڈ بلاک بنانے اور مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے کی صورت میں وزارت اعلیٰ پنجاب کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے مسترد کرتے ہوئے اپنی سیاسی وفاداری برقرار رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ان کے خاندان کو سیاسی نتائج بھگتنا پڑے اور انہیں انتخابی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

نون لیگ کے پاس سب سے زیادہ نوجوان اراکین اسمبلی ہیں

مسلم لیگ (ن) میں نوجوانوں کے کردار سے متعلق اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نوجوان ارکان ان کی جماعت کے پاس ہیں۔ ان کے بقول 43 سال سے کم عمر 32 ارکان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 37 سال سے کم عمر ارکان کی تعداد بھی قابل ذکر ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ نوجوانوں کے لیے مزید سیاسی گنجائش پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاہم پارٹی کی قیادت اس سمت میں پیشرفت کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے: وی ایکسکلوسیو: ن لیگ بیانیہ بنا رہی ہے، ریٹائرڈ جنرل فیض کیا تیر مار سکتے تھے، شیر افضل مروت

پارٹی کے بیانیے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسامہ اشفاق سرور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) بیانیہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے بسا اوقات محاذ آرائی سے گریز کرتی ہے۔ ان کے مطابق جب ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہو تو بیانیے کی سیاست کے بجائے ریاست کو مضبوط کرنا زیادہ اہم ہوتا ہے۔

چند عناصر کشمیویروں کی نمائندگی نہیں کرتے

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند عناصر پوری کشمیری برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔ ان کے مطابق کشمیری عوام پاکستان سے محبت رکھتے ہیں اور پاکستانی کشمیریوں کے ووٹ اور نمائندگی سے متعلق دوہرا معیار اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔

خیبر پختونخوا کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ 13 برس میں وہاں کوئی نمایاں ترقیاتی منصوبہ سامنے نہیں آیا جبکہ پنجاب میں انفراسٹرکچر، صفائی، تعلیم، پولیس اصلاحات اور دیگر شعبوں میں نمایاں کام ہوا ہے۔

شاہد خاقان میرے بزرگ ہیں مگر انتخابی مقابلہ ہوگا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ممکنہ انتخابی مقابلے کے سوال پر اسامہ اشفاق سرور نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ان کے بزرگ ہیں اور وہ ان کا احترام کرتے ہیں تاہم اگر وہ کسی بھی جماعت کے ٹکٹ پر انتخاب لڑتے ہیں تو مقابلہ ہوگا اور فیصلہ عوام کریں گے۔

مری میں تجاوزات پر سمجھوتا ممکن نہیں

مری میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے متعلق اسامہ اشفاق سرور نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ افراد کو زمین، تعمیرات اور کاروباری نقصان کے ازالے کی کوشش کی جائے گی، تاہم تجاوزات کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

انہوں نے بتایا کہ مری اور کوٹلی ستیاں میں مزید گرین بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کو بھی سفری سہولت میسر آ سکے۔ ان کے مطابق ضلع مری میں 600 سے زائد سڑکوں کی تعمیر، نئے پارکس اور سیاحتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار