سعودی عرب اور پاکستان مستقبل میں مسلم امہ کی قیادت کریں گے، رکن قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 رکن قومی اسمبلی اسامہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ طور پر پوری مسلم امت کی قیادت کریں گے۔

 ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اسامہ اشفاق سرور نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ موجود ہے اور اب سعودی عرب مسلم طاقتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے عالمی سطح پر بڑی تبدیلی لانا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری کے لیے ہمیشہ ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستانی سفیر احمد فاروق

اسامہ اشفاق سرور نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والا وقت سعودی عرب کی قیادت کا ہے اور ہم عالمی طاقتوں پر واضح کریں گے کہ ان دونوں ممالک کی عالمی سیاست میں کیا اہمیت ہے۔

 انہوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے دونوں ممالک کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بہت سی قربانیاں دے کر امریکہ اور ایران کو امن کی راہ پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لڑائی کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ہی نکالا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

رکن قومی اسمبلی نے معاشی استحکام کو بات چیت سے مشروط کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں پیٹرول، بجلی اور اشیائے خورونوش کے مسائل جنگوں اور تنازعات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں، جس سے ہر ملک متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان اور سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کرے اور امریکہ و ایران کو جنگ بندی پر راضی کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن بحال ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار