بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کے امیدوار ایڈووکیٹ سلیم لاشاری پر اعتراضات سامنے آگئے

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کے امیدوار ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کی نامزدگی پر اعتراضات سامنے آ گئے ہیں۔ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین جاڑن دشتی نے ان کے خلاف مختلف فورمز پر باضابطہ شکایات جمع کرا دی ہیں۔

جاڑن دشتی کے مطابق ایڈووکیٹ سلیم لاشاری کے خلاف شکایات پاکستان بار کونسل، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس آئینی عدالت اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دیگر ارکان کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ سلیم لاشاری کو بلوچستان ہائیکورٹ کا جج نامزد کیے جانے پر انہیں شدید اعتراض ہے، کیونکہ ان کے بقول امیدوار نے سرکاری ملازمت کے دوران وکالت کا لائسنس حاصل کیا، جو قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

جاڑن دشتی نے الزام عائد کیا کہ ایڈووکیٹ سلیم لاشاری نے جعل سازی کے ذریعے وکالت کا لائسنس حاصل کیا، اس لیے ایسے لائسنس کی بنیاد پر انہیں ہائیکورٹ کا جج نامزد نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا جوڈیشل کمیشن کو خط، سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ سلیم لاشاری کی نامزدگی میرٹ پر نہیں ہوئی، لہٰذا جوڈیشل کمیشن کو ان کی نامزدگی پر ازسرِنو غور کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp