اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی، امیدواروں کے انٹرویوز مکمل

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کی قائم کردہ کمیٹی نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔

امیدواروں کے انٹرویوز سپریم کورٹ میں منعقد ہوئے، جہاں آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے امیدواروں کا جائزہ لیا۔

کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 7 امیدواروں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے 20 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کیے۔

کمیٹی رپورٹ جوڈیشل کمیشن کو پیش کرے گی

جوڈیشل کمیشن کی کمیٹی انٹرویوز کی تکمیل کے بعد اپنی رپورٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو پیش کرے گی، جس کی روشنی میں آئندہ تقرریوں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

کمیٹی میں کون شامل ہے؟

جوڈیشل کمیشن کی کمیٹی میں آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی کے علاوہ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔

کمیٹی کے دیگر ارکان میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر علی ظفر اور احسن بھون بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ