’قومی سلامتی کی تعریف کیا ہے؟ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف و دیگر شخصیات کی دلچسپ گفتگو

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف دفاعی اور خارجہ امور کے تجزیہ نگار اکرام سہگل کی نئی کتاب ’نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی: اے پرسنل کرونیکل آف پاکستان‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا جوہری پروگرام قومی سلامتی کا تقاضا، سنسنی خیزی مسترد

تقریب میں بتایا گیا کہ کتاب کا انتساب شریف فیملی کے نام کیا گیا ہے جن میں نشان حیدر میجر عزیز بھٹی، نشان حیدر میجر شبیر شریف اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف شامل ہیں۔

سعودی عرب میں قائم 43 ممالک پر مشتمل اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن (آئی ایم سی ٹی سی) کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی ایک نہایت پیچیدہ موضوع ہے۔

جنرل (ر) راحیل شریف نے کہا کہ آرمی کی سربراہی کے ان کے دور میں پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی جبکہ اکرام سہگل کی یہ بات درست ہے کہ قومی سلامتی صرف عسکری پہلو تک محدود نہیں بلکہ اس کے معاشی اور سماجی پہلو بھی اتنے ہی اہم ہیں۔

انہوں نے کتاب کا انتساب اپنے خاندان کے نام کرنے پر اکرام سہگل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس موقعے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اس وقت متعدد مشکلات سے دوچار ہے اور ملک کو مسائل کے عملی حل کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیے: پاک بحریہ نے ہمیشہ قومی سلامتی کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داریاں نبھائیں، صدر مملکت آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا اصل مطلب عوام کا تحفظ اور ان کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست اپنے شہریوں کے مسائل حل کر رہی ہے تو یہی حقیقی قومی سلامتی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا کوئی معجزاتی حل موجود نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی ہی ملک کے مسائل کا واحد پائیدار حل ہے۔

انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے دور میں انتہائی بڑے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا رہا جو کسی بھی لحاظ سے معمولی نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں ان چیلنجز پر قابو پایا گیا تاہم اس جنگ میں پاک فوج کے متعدد جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں غیر قانونی وی پی اینز قومی سلامتی کے لیے کثیر الجہتی خطرہ قرار

مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوج کوئی تنخواہ کے لیے نہیں بلکہ جذبے کے تحت جوائن کی جاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان اپنے حالیہ ریمارکس کی وضاحت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

سعودی ایئرلائن نے پشاور میں نیا دفتر کھول دیا

انڈونیشیا کے کاپی رائٹ قانون میں بڑی تبدیلی، مصنوعی ذہانت سے تیار مواد کو بھی تحفظ ملے گا

پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مزید مضبوط، قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون