آزاد کشمیر احتجاج، بلاول بھٹو نے معاملے کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ مفاہمتی کمیشن کی تجویز دے دی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے حالیہ بحران کے حل کے لیے ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن قائم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیشن کے قیام تک احتجاج کرنے والے اپنا احتجاج ختم کریں، جبکہ حکومت بھی کمیشن کی رپورٹ آنے تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرے۔

آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ کا یہ سب سے اہم انتخاب ہے۔ سیاست صرف اقتدار حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ سیاستدان کی ذمہ داری عوام کی خدمت کرنا، ان کی آواز ایوانوں اور دنیا بھر تک پہنچانا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں مظفرآباد پہنچ گئے، کوہالہ پل پر پرتپاک استقبال

انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے انہیں عوام کی خدمت کا درس دیا۔ بینظیر بھٹو کا یہ پیغام تھا کہ جہاں غریب اور محروم عوام بستے ہیں، وہاں پاکستان پیپلز پارٹی موجود ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس انداز میں کشمیری عوام کی آواز حکمرانوں تک پہنچنی چاہیے تھی، بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا اور سیاستدان اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری مائیں اور بہنیں رو رہی ہیں تو ہمیں بھی ان کے دکھ کا احساس ہے اور ان کے غم میں ہماری آنکھوں سے خون کے آنسو نکلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران کے تناظر میں ایک ٹروتھ اینڈ ری کنسیلیشن کمیشن قائم کیا جانا چاہیے، جو غیرجانبدارانہ انداز میں تمام واقعات کی تحقیقات کرے اور حقائق قوم کے سامنے لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی ایسا راستہ ہے جس سے ریاست، حکومت اور احتجاج کرنے والے مل کر اس بحران کا پائیدار حل نکال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری

چیئرمین پیپلز پارٹی نے احتجاج کرنے والوں سے اپیل کی کہ اگر یہ کمیشن قائم کر دیا جائے تو وہ اپنی احتجاجی تحریک اس وقت تک معطل کر دیں جب تک کمیشن اپنی تحقیقات مکمل کرکے یہ تعین نہ کر دے کہ کون درست تھا اور کس نے قانون کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج کرنے والے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہیں تو پیپلز پارٹی حکومت سے بھی مطالبہ کرے گی کہ کمیشن کی کارروائی مکمل ہونے اور حقائق سامنے آنے تک کسی فرد کے خلاف کوئی قانونی یا انتظامی کارروائی نہ کی جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دی گئی اس تجویز پر تاحال کوئی جواب سامنے نہیں آیا، جبکہ آزاد کشمیر گزشتہ ایک ماہ سے ایسے بحران کا شکار ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل، مذاکرات اور انصاف کے راستے کو اختیار کریں تاکہ کشمیری عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں شامل پولیس گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، بلوں میں 1 روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر

ٹروتھ سوشل کا نیا فیچر: بینکوں اور ٹریڈنگ کمپنیوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوسٹس پہلے ملیں گی

سعودی ایئرلائن نے پشاور میں نیا دفتر کھول دیا

ویڈیو

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون