آزاد کشمیر انتخابات: بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی جلسوں کا شیڈول جاری

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کے عوامی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری 17 سے 24 جولائی 2026 تک آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 17 جولائی (جمعہ) کو میرپور ڈویژن کے حلقہ LA-01 ڈڈیال میں سہ پہر 3 بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس جلسے کی میزبانی چوہدری افسر شاہد کریں گے۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے لیے ایئر ایمبولینس سمیت 11 بڑے صحت منصوبوں کا افتتاح کردیا

19 جولائی (اتوار) کو چیئرمین پیپلز پارٹی کوٹلی میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جس کی میزبانی پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین کریں گے۔

اس موقع پر کوٹلی سے پارٹی امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد اخلاق، ملک ظفر اقبال اور چوہدری ولید انقلابی بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔

شیڈول کے مطابق 21 جولائی (منگل) کو مظفرآباد میں دوپہر ایک بجے عوامی جلسہ منعقد ہوگا، جس کی میزبانی پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر کریں گے۔

جلسے میں مظفرآباد ڈویژن سے پارٹی امیدوار میاں عبدالوحید، سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی، سردار مختار خان، چوہدری اشفاق ظفر، دیوان علی خان چغتائی اور مبشر منیر اعوان بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 7 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت ممکن ہوا: وزیراعلیٰ سندھ

انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں 24 جولائی (جمعہ) کو میرپور میں شام 5 بجے جلسہ عام منعقد ہوگا، جس کی میزبانی چوہدری یاسر سلطان کریں گے۔ اس موقع پر میرپور ڈویژن سے پارٹی امیدوار چوہدری پرویز اشرف، چوہدری قاسم مجید، صہیب ارشد اور خضر رحمان بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ان جلسوں کے ذریعے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پارٹی امیدواروں کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اور کارکنوں و ووٹرز سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟