ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی جیت، ناپسندیدہ ریکارڈ ارجنٹینا کے نام

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین نے ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر نہ صرف عالمی اعزاز اپنے نام کیا بلکہ ارجنٹینا کو ایک ایسا ریکارڈ بھی دے دیا جسے وہ شاید کبھی یاد نہیں رکھنا چاہے گی۔

ارجنٹینا ورلڈ کپ کے دوران جارحانہ کھیل کی بدولت سب سے خطرناک ٹیموں میں شمار کی جا رہی تھی اور اس نے ٹورنامنٹ میں 6 مواقع پر 3 یا اس سے زیادہ گول اسکور کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

تاہم فیصلہ کن مقابلے میں لیونل میسی اور ان کے ساتھی اسپین کے منظم دفاع کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

میچ کے آغاز سے ہی اسپین نے شاندار دفاعی حکمت عملی اپنائی، مضبوط تنظیم، مسلسل دباؤ اور بہترین مارکنگ کے باعث ارجنٹائن کے فارورڈز کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ مل سکا۔

اسپین نے پاسنگ لائنز بند رکھیں اور ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کو جلد بازی میں فیصلے کرنے پر مجبور کیا، جس کے نتیجے میں ان کے متعدد پاس غلط ثابت ہوئے۔

لیونل میسی، جنہوں نے فائنل تک رسائی کے سفر میں کئی یادگار لمحات تخلیق کیے تھے، ہر بار گیند ملنے پر ہسپانوی مدافعین کے گھیرے میں آ گئے، جبکہ دیگر کھلاڑی بھی اسپین کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے۔

مزید پڑھیں: فرانس کے کائیلین ایمباپے نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسری بار گولڈن بوٹ کے حقدار ٹھہرے

اسپین نے پورے میچ میں دفاعی نظم و ضبط کی شاندار مثال قائم کی، ہر حملے کو مؤثر انداز میں روکا گیا اور ارجنٹینا مسلسل دباؤ میں رہا، جس کے باعث وہ گول کرنے کا کوئی خطرناک موقع پیدا نہ کر سکا۔

اس شکست کے ساتھ ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، وہ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی جو پورے میچ میں ہدف پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی۔

اگرچہ ارجنٹینا کو ٹورنامنٹ کی سب سے دلکش ٹیموں میں شمار کیا جائے گا، لیکن فائنل میں اس کی کارکردگی ایک ایسے منفی ریکارڈ کے ساتھ تاریخ کا حصہ بن گئی جسے وہ یقیناً فراموش کرنا چاہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp