فیفا ورلڈ کپ 2026: فیرا توریس کا شاندار فیلڈ گول، اسپین عالمی چیمپیئن بن گیا، ارجنٹائن کا خواب چکنا چور

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے کا فیصلہ اضافی وقت میں فیرا توریس کے گول سے ہوا۔ یہ فتح اسپین کی صبر آزما اور کنٹرولڈ فٹ بال کا بہترین نتیجہ تھی۔

امریکا میں کھیلا جانے والا سنسنی خیز ورلڈ کپ فائنل مقابلے کا بیشتر حصہ اسپین کے قبضے میں رہا، جس نے ارجنٹائن پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

ارجنٹائن کے گول کیپر ایمیلیانو مارٹنیز نے کئی شاندار بچاؤ کر کے اپنی ٹیم کو مضبوط رکھا، لیکن دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں اسپین کی محنت رنگ لے آئی ۔

مارٹن زوبیمینڈی کے کراس کو نیکو ولیمز نے ہیڈر کے ذریعے فیرا توریس تک پہنچایا، جنہوں نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو ناقابل شکست فیصلہ کن برتری دلا دی۔

حکمت عملی اور تبدیلی

اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوینتے کی حکمت عملی اس وقت کارگر ثابت ہوئی جب انہوں نے متبادل کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا۔

فیرا توریس اور پیڈری کا میدان میں آنا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ توریس، جو مائیکل اویارزابال کی جگہ آئے تھے، نے اپنے پہلے ہی بڑے موقع کو ضائع نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

مایوس کن رات

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میّسی اور ان کی ٹیم اسپین کی شاندار پوزیشننگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ میچ کے دوران اسپین کے کھلاڑیوں نے گیند پر مکمل کنٹرول رکھا، جس کی وجہ سے میّسی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل: ارجنٹینا کی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیاں، اسپین سیمی فائنل الیون کے ساتھ مد مقابل

گول ہونے کے فوراً بعد توریس کا دوسرا گول آف سائیڈ قرار دیا گیا، تاہم تب تک اسپین نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی۔

جشن کا سماں

فیرا توریس کے گول کرتے ہی اسپین کے ڈگ آؤٹ سے تمام کھلاڑی میدان میں دوڑ پڑے اور جیت کا جشن منایا۔

یہ گول نہ صرف ایک جیت تھی بلکہ اس صبر آزما کھیل کا منطقی انجام تھا جو اسپین نے پہلے منٹ سے ہی کھیلا تھا۔

ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے چہروں پر مایوسی واضح تھی کیونکہ وہ 114 منٹ تک اسپین کی جارحانہ حکمت عملی کو روکنے کے بعد آخری لمحات میں شکست کھا گئے۔

ادھر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا کی فزیکلی طور پر سخت گیم آخر کار ان کے لیے وبالِ جان بن گئی۔ ٹورنامنٹ کے دوران دیگر ٹیمیں اکثر ارجنٹینا کے بار بار ہونے والے فاؤلز پر ریفریز کی جانب سے پیلے کارڈز نہ دکھانے پر شکایت کرتی رہی ہیں، مگر فائنل میں ان کی یہ حکمت عملی بری طرح ناکام ثابت ہوئی۔

اینزو فرینڈیز میدان سے باہر

میچ کے دوران اینزو فرینڈیز کو آئیمریک لاپورٹ پر ایک غیر محتاط حملہ کرنے پر دوسرا پیلا کارڈ دکھایا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل، ارجنٹینا کے اینزو فرینڈیز کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیا

اس فیصلے کے ساتھ ہی ارجنٹینا کی قسمت کا پہیہ الٹا گھومتا نظر آ رہا ہے۔ اب ارجنٹینا کی ٹیم کو اگلے 30 منٹ تک صرف 9 آؤٹ فیلڈ کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑا، جو کہ کسی بھی عالمی چیمپیئن ٹیم کے لیے انتہائی کٹھن امتحان ہوتا ہے۔

اسپین کے لیے جیت کا سنہری موقع

دوسری جانب اسپین کی ٹیم، جو پہلے ہی گول کے حصول کے لیے بے تاب تھی، نے ارجنٹینا کے 10 کھلاڑیوں کے خلاف زیادہ جارحانہ کھیل پیش کر نا شرو ع کر دیا ۔

اسپین کے کھلاڑیوں کے پاس میچ کا پانسہ پلٹنے کا بہترین موقع تھا۔ دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا کو اپنی برتری کو برقرار رکھنا اور اسپین کے متواتر حملوں کو روکنا سب سے بڑی چیلنج بن چکا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اسپین پر اٹیک نہ کر سکا جس کے باعث میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیٹے کو برسوں بعد والد کی پرانی ڈائری ملی، زندگی کا سب سے بڑا سبق مل گیا

انگلینڈ کے فٹبال لیجنڈ کیون کیگن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مصنوعی ذہانت نے جوڑے کی محبت کی کہانی کو صدیوں پر محیط فلم میں بدل دیا، دلہن جذباتی ہوگئی

دن میں کھانا پہنچانے والا، رات کو شاعر، چینی ڈیلیوری رائیڈر نے ملک کا بڑا ادبی انعام جیت لیا

ناسا نے مریخ کے قریب سے گزرنے والے خلائی جہاز کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کردی

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں