پاکستان کینیڈا تعلقات میں نئی پیش رفت: کینیڈین وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورۂ پر پاکستان پہنچ گئیں

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر  پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ اپنے عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی مذاکرات کیے جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کینیڈا کے دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے کینیڈا کا امریکا ایران مفاہمت میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

بیان کے مطابق دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، عوامی روابط (پیپل ٹو پیپل کانٹیکٹس) اور باہمی تعاون کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی دونوں ممالک کے مؤقف اور آرا کا تبادلہ کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ اپنے دورۂ پاکستان کے دوران ملک کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوستانہ دوطرفہ تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد دونوں ممالک کے عوام کے درمیان مضبوط روابط ہیں۔ کینیڈا میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی بھی ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سفارتی رابطہ، امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کا مظہر ہے کہ باہمی تعاون کو مزید وسعت دی جائے اور دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار