وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں پیر کے روز مون سون بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا، جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
علیٰ الصبح شروع ہونے والی بوندا باندی کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے بعد مارگلہ کی پہاڑیاں دھل کر مزید دلکش منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے شہریوں کو خوشگوار موسم کا احساس دلایا۔
مزید پڑھیں: چلاس میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی صورتحال، مکانات، فصلیں اور پل بہہ گئے
#Cloudburst induced flood in Katha Piran village of #NeelumValley today. Immediately no casualty has been reported though there have been many material losses. pic.twitter.com/LJUfQVbS5l
— Tariq Naqash (@TariqNaqash) July 19, 2026
مری اور گلیات میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور سیاحوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔
دوسری جانب بالائی اور شمالی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ وادی نیلم اور مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس سے متعدد مکانات، دکانیں، ہوٹل اور دیگر املاک متاثر ہوئیں۔
وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد نالہ بپھر گیا، جس سے متعدد مکانات اور دکانیں سیلابی ریلے کی زد میں آگئے۔ کٹھہ پیراں میں بھی اچانک آنے والے سیلابی پانی نے کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بہا دیں، جبکہ سرکاری و نجی اسکولوں اور پن چکیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
Weather Advisory & Alert – NDMA
NDMA urges the public to stay informed through official channels and download the NDMA Disaster Alert Mobile Application for real-time alerts, early warnings, and safety guidelines.#NDMA #DisasterManagement #Pakistan #EarlyWarning pic.twitter.com/eEGKmtA0CV
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) July 19, 2026
مانسہرہ کے علاقے جبوڑی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں متعدد ہوٹلوں اور رہائشی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ اچانک آنے والے سیلابی ریلوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے۔
مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ روکا جاسکتا ہے؟
ضلعی انتظامیہ نے وادی کاغان، وادی سرن اور دیگر حساس علاقوں میں ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر سیاحوں کو دریائے کنہار اور دیگر آبی گزرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
A cloudburst occurred in Surnoo (Kiyar), Dachhan, Kishtwar, damaging agricultural land pic.twitter.com/guHlrsZLD8
— The Kashmir Dialogues (@thekmrdialogues) July 19, 2026
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں مزید موسلا دھار بارشوں اور مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔











