بلوچستان ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل، 500 خواتین میں ٹیبلٹس، کاروباری ٹول کٹس اور اسناد تقسیم

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان ویمن انٹرپرینیور شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر تمام شریک خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو جدید کاروباری مہارتوں، ڈیجیٹل ٹولز اور کاروباری مواقع سے جوڑنا حکومت بلوچستان کے وژن کا اہم حصہ ہے۔

مزید پڑھیں:سرکاری نوکریاں آن لائن میرٹ پر تقسیم ہوں گی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کی معاشی خودمختاری، ہنرمندی اور بااختیار بنانے کے لیے ایسے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ وہ نہ صرف اپنے خاندانوں بلکہ بلوچستان اور پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے پروگرام کی کامیابی پر صوبائی وزیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی اور محکمہ ترقیِ نسواں کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل پر 500 خواتین کو کاروباری تربیت اور ڈیجیٹل مہارتوں کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ٹیبلٹس، کاروباری ٹول کٹس اور اسناد فراہم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا ایک مضبوط بلوچستان کی بنیاد ہے، اور صوبے بھر کی خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے عزم کے ساتھ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp