کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا بھائی گرفتار، کیا اور بڑے نام سامنے آ سکتے ہیں؟

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے نوجوان نسل میں منشیات پھیلانے والے مبینہ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے انمول عرف پنکی کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔ جمشید کوارٹرز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گرفتاری اور برآمدگی

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گھوڑا چورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی، جہاں سے ملزم کامران مراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس، آدھا کلوگرام کیمیکل ڈرگ، ایک موبائل فون، پرس، شناختی کارڈ اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی نقد رقم برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: کراچی: انمول پنکی گینگ کے 2 مبینہ کارندے گرفتار، میتھ اور کوکین برآمد

ملزم کا مبینہ نیٹ ورک

تفتیشی حکام کے ایک ذریعے نے بتایا کہ گرفتار ملزم کامران مراد اپنی بہن انمول عرف پنکی کے مبینہ منشیات فروش نیٹ ورک کا سرگرم رکن ہے۔ ذریعے کے مطابق یہ نیٹ ورک کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا مؤقف

پولیس کے مطابق ملزم کا بنیادی ہدف تعلیمی اداروں کے طلبا اور نوجوان تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کو آئس اور ہیروئن جیسے مہلک نشے کا عادی بنا کر انہیں جرائم کی دلدل میں دھکیل رہا تھا تاکہ اس کا منشیات کا کاروبار مسلسل فروغ پاتا رہے۔

سابقہ ریکارڈ

پولیس کے مطابق کامران مراد اس سے قبل بھی منشیات فروشی اور اسمگلنگ کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ضمانت پر رہائی کے بعد اس نے دوبارہ مبینہ طور پر منشیات کا کاروبار شروع کر دیا۔ حالیہ کارروائی کے بعد تھانہ جمشید کوارٹرز میں اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 2 نئے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید تفتیش

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ انمول عرف پنکی کے مبینہ نیٹ ورک، اس کے سپلائرز اور کراچی میں موجود دیگر ٹھکانوں سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ذرائع کیا کہتے ہیں؟

ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کیا کہ معاملہ بظاہر نظر آنے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔ اس کے مطابق ارمغان اور پنکی کے مبینہ نیٹ ورکس میں بنیادی فرق صرف منشیات کے معیار کا تھا، ایک نسبتاً کم جبکہ دوسرا اعلیٰ معیار کی منشیات فروخت کرتا تھا۔

اس کیس میں اہم پیشرفت ایک معروف اداکار کے بیٹے ساحر کی گرفتاری کے بعد ہوئی۔ اس کی تفتیش کے دوران فیضی نامی شخص کو حراست میں لیا گیا، جس نے مبینہ طور پر بتایا کہ پنکی نامی خاتون مقامی سطح پر منشیات کا ایک مخصوص ویریئنٹ خود تیار کرتی تھی۔

مزید دعویٰ ہے کہ فیضی کی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے سے وابستہ کئی اہم افراد کے نام سامنے آئے، جن میں پنکی، اس کا بھائی اور بعض دیگر بااثر شخصیات بھی شامل تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: انمول پنکی گینگ کے 2 مبینہ کارندے گرفتار، میتھ اور کوکین برآمد

جب تفتیش میں بااثر افراد کے نام سامنے آنے لگے تو متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ انٹروگیشن کی تفصیلات کسی صورت لیک نہ ہوں۔ اس کے بقول، واضح کیا گیا کہ اگر معلومات باہر آئیں تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، چنانچہ تفتیش میں سامنے آنے والے نام منظرعام پر نہیں آ سکے۔

ذریعے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ارمغان کیس کی تفتیش کے دوران ہی پنکی اور اس کے بھائی کا نام سامنے آ چکا تھا، تاہم اس وقت کارروائی معمول کے مطابق آگے بڑھتی رہی۔ اس کے مطابق بعد ازاں بعض افراد نے اپنے نام سامنے آنے سے روکنے کے لیے مختلف سطح پر رابطے کیے اور متعلقہ افسران پر دباؤ ڈالنے کی کوشش بھی کی۔

اب اس معاملے کی تحقیقات ایک ایسے ادارے کے پاس ہیں جو سیاسی دباؤ سے نسبتاً آزاد سمجھا جاتا ہے، اس لیے اگر تفتیش اسی سمت میں آگے بڑھی تو مستقبل میں اس نیٹ ورک سے جڑے مزید بااثر افراد کے نام بھی سامنے آ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار