چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرریوں سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری، جوڈیشل کمیسن نے اجلاس طلب کرلیے
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے لیے سریش کمار، شاہ نواز میمن اور ہمایوں خان کو ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے زیر غور سات امیدواروں میں سے تین ناموں پر اتفاق ہوا۔ جوڈیشل کمیشن نے شاہ رخ ارجمند، ایاز شوکت اور عمیر مجید ملک کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک ججز مدت مکمل ہونے پر سبکدوش
ذرائع کے مطابق دونوں ہائی کورٹس کے لیے ایڈیشنل ججز کی تقرری کی سفارشات جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔














