پاکستان اور کینیڈا کے درمیان جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کی درآمد سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان خوراک، جانوروں کی خوراک اور پراسیسنگ کے لیے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کی درآمد سے متعلق پروٹوکول پر دستخط کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے وزیراعظم ہاؤس میں پروٹوکول پر دستخط کیے، تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف بھی موجود تھے۔

وزارت خارجہ کے مطابق اس پروٹوکول کے تحت کینیڈا سے پاکستان درآمد کیے جانے والے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ کینولا کے لیے نباتاتی صحت سے متعلق درآمدی شرائط طے کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کینیڈا تعلقات میں نئی پیش رفت: کینیڈین وزیر خارجہ پہلے سرکاری دورۂ پر پاکستان پہنچ گئیں

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ زراعت اور تجارت کے شعبوں میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp