اٹلی میں جرائم کے خلاف ملک گیر آپریشن، سینکڑوں افراد گرفتار

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی میں نوجوانوں کے جرائم کے خلاف ملک گیر آپریشن کے دوران پولیس نے 539 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ تقریباً ایک ہزار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی اٹلی کے 44 صوبوں میں سینٹرل آپریشنز سروس کی نگرانی میں کی گئی، جس کے دوران 954 افراد کو الزامات کا سامنا ہے۔ گرفتار افراد میں 47 کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک سال میں کتنے تارکین وطن بحیرہ روم کے پار اسمگل کیے گئے؟

پولیس نے کارروائی کے دوران 973 ایسے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کی جو نفرت انگیز مواد، تشدد، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں اور اسلحے کے استعمال کو فروغ دے رہے تھے۔ ان میں سے دو اکاؤنٹس کو ممکنہ بندش کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

آپریشن کے دوران پولیس نے تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار افراد کی جانچ کی، جن میں 19 ہزار سے زائد کم عمر افراد شامل تھے۔ کارروائی خاص طور پر ان علاقوں میں کی گئی جہاں منشیات فروشی اور رات کے اوقات میں جرائم کی سرگرمیاں زیادہ پائی جاتی ہیں۔

پولیس نے چھاپوں کے دوران 700 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کیں، جن میں 41 کلوگرام کوکین، 660 کلوگرام کینابِس، 2 کلوگرام کیٹامائن، ایک ہزار سے زائد آکسی کوڈون گولیاں اور دیگر ممنوعہ منشیات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں 4 پاکستانی مزدوروں کے قتل کا معمہ حل، 2 پاکستانی گرفتار

کارروائی کے دوران ایک ہزار 182 مقامات کی تلاشی لی گئی، جن میں غیر سرپرست غیر ملکی کم عمر افراد کے لیے 24 مراکز، 117 تفریحی مقامات، 543 تجارتی ادارے اور مختلف عوامی مقامات شامل تھے۔

پولیس نے 3 لاکھ 7 ہزار یورو سے زائد نقد رقم، 49 آتشیں ہتھیار، گولیاں، 87 تیز دھار ہتھیار اور دیگر خطرناک اشیا بھی قبضے میں لے لیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مبینہ طور پر چوری شدہ سامان، جن میں سونے کے ہار اور موبائل فون شامل تھے، بھی برآمد کیے گئے، جبکہ منشیات کے استعمال اور کم عمر افراد کو شراب فروخت کرنے پر 506 انتظامی جرمانے عائد کیے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟