بیٹے کو برسوں بعد والد کی پرانی ڈائری ملی، زندگی کا سب سے بڑا سبق مل گیا

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک نوجوان کو کئی سال بعد اپنے والد کی پرانی ڈائری ملی تو اس کے صفحات نے اسے زندگی میں شکرگزاری کی اہمیت کا ایسا سبق دیا جس نے اسے جذباتی کر دیا۔

بھارتی صارف اشوتوش پرتیہست نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کی تقریباً ایک دہائی پرانی ڈائری دیکھ رہے ہیں۔ ڈائری کھولنے پر انہیں معلوم ہوا کہ اس میں ان کے والد نے کامیابیوں کے بجائے روزمرہ کی چھوٹی چھوٹی نعمتوں پر شکر ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر منہ بولے والدین ڈھونڈنے کی ضرورت کیوں پیش آرہی ہے؟

ڈائری کے صفحات میں والد نے عام سہولتوں کو بھی خوشی کی وجہ قرار دیا تھا۔ انہوں نے گھر میں فریج ہونے، خاندان کے ساتھ چائے پینے کے لیے کرسیوں، سردی سے بچنے کے لیے کمبل اور دیگر گھریلو اشیا ملنے پر شکرگزاری کا اظہار کیا تھا۔

اشوتوش کے والد نے بتایا کہ انہوں نے یہ عادت ایک کتاب پڑھنے کے بعد شروع کی تھی اور ان کا یقین تھا کہ انسان کو اپنی موجود نعمتوں کی قدر کرنی چاہیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈائری میں لکھی کئی خواہشات وقت کے ساتھ پوری ہوگئیں۔ جن چیزوں کے لیے کبھی انہوں نے امید اور شکر کے الفاظ لکھے تھے، وہ بعد میں ان کی زندگی کا حصہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: نسل کش روایتیں، سماجی پہلو اور نفسیاتی اثرات

ویڈیو کے آخر میں اشوتوش نے ڈائری کی ایک آخری تحریر پڑھی جس کا خلاصہ یہ تھا کہ اگر انسان کے پاس شکرگزاری ہو تو وہ بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی متاثر کیا اور لوگوں نے اسے زندگی میں چھوٹی خوشیوں کی قدر کرنے کا پیغام قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ ڈائری صرف ایک تحریری مجموعہ نہیں بلکہ ایک والد کی سوچ، امید اور مثبت رویے کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp