مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سے 15 ’کلینک آن ویلز‘ آزاد کشمیر روانہ

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کی 15 موبائل طبی گاڑیاں ادویات، طبی آلات اور میڈیکل اسٹاف سمیت روانہ کردی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ان موبائل کلینکس کو روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر یہ اقدام آزاد کشمیر کے عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد میں ن لیگ کا جلسہ: مریم نواز کے گرین بسوں، موبائل اسپتال، اسکالر شپس اور لیپ ٹاپس سمیت اہم اعلانات

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صحت کی سہولیات کا دائرہ پنجاب سے آگے بڑھاتے ہوئے دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔ ان کے بقول مریم نواز صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ کشمیر اور پورے پاکستان کے عوام کی خدمت کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔

خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صحت کی سہولیات کی رسائی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کلینک آن ویلز‘ منصوبہ بالخصوص دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو علاج معالجے کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موبائل کلینکس ضروری طبی آلات سے لیس ہیں، جبکہ ہر گاڑی کے ساتھ ڈاکٹرز، ٹیکنیشنز اور دیگر طبی عملہ بھی موجود ہوتا ہے تاکہ مریضوں کو موقع پر ہی طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ ان دیہی علاقوں کے لیے متعارف کرایا تھا جہاں ہسپتالوں تک رسائی مشکل ہے۔ یہ موبائل کلینکس ڈسپنسری کی طرز پر مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف طبی ٹیسٹوں کے لیے نمونے بھی حاصل کرتے ہیں، جنہیں بعد ازاں لیبارٹری تجزیے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: مظفرآباد میں مسلم لیگ ن کا پاور شو: اقتدار میں آکر آزاد کشمیر کا بجٹ 10 گنا بڑھا دیں گے، نواز شریف

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز مظفرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے یہ وعدہ کیا تھا جو آج پورا کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب