آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر حملہ ہوا تو ایران کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کردیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز کو میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے نشانہ بنایا تو امریکا ایران کے بنیادی ڈھانچے، بشمول پلوں اور بجلی گھروں پر بمباری کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہاکہ اب سے اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں کسی بھی بحری جہاز پر حملہ کیا تو امریکا جواباً ایران کے پلوں یا بجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا، حتیٰ کہ تہران کے قریب واقع تنصیبات بھی امریکی حملوں کی زد میں آسکتی ہیں۔

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو بہت بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے ایک بار پھر دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔

ایران پر مسلسل گیارہویں روز امریکی حملے

ادھر امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے بدھ کے روز مسلسل گیارہویں رات بھی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ایران کی عسکری صلاحیت اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تجارتی بحری آمدورفت کو خطرے میں ڈالنے کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

زیر زمین جوہری تنصیب بھی امریکی نشانے پر

اس سے قبل منگل کو صدر ٹرمپ نے ایران کی انتہائی محفوظ زیر زمین جوہری تنصیب پک ایکس ماؤنٹین کو بھی ممکنہ امریکی حملے کا ہدف قرار دیا تھا۔

مغربی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق اس مقام پر ایران خفیہ طور پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، تاہم تہران اس الزام کی تردید کرتا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ اگر امریکا اس وقت کارروائیاں روک بھی دے تو ایران کو اپنی صلاحیت بحال کرنے میں 20 سے 25 سال لگ جائیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیاکہ امریکا ابھی اپنی کارروائیاں ختم نہیں کر رہا۔

جنگ پر امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے مطابق ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں پر اب تک امریکا کے 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں۔

وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کانگریس کو بتایا کہ پینٹاگون نے مزید ہنگامی دفاعی اخراجات کے لیے اربوں ڈالر کے اضافی فنڈز کی درخواست بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنے دیا گیا تو یہ عالمی سطح پر ایک خطرناک مثال قائم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایئر فرانس کا اشتراک، ایک ہی ٹکٹ پر یورپ کے 21 شہروں کا سفر ممکن

راول ڈیم صفائی مہم، 200 سے زیادہ رضاکاروں کی شرکت، 2 ٹن کچرا اٹھا لیا

پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ’آئی آر ایف پیس بلڈر فورم‘ اگست میں شروع ہوگا

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم انتقال کر گئے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

ویڈیو

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

پاکستان نے ہاتھ کھڑے کردیے، ایران کو الٹی میٹم، کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج سے مودی پریشان، نواز شریف کی انوکھی خواہش

بھارت میں طلبا احتجاج نہیں، ہندتوا فاشسٹ سوچ کے خلاف بغاوت ہوئی ہے، سابق سینیٹر مشاہد حسین سید

کالم / تجزیہ

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے