اسحاق ڈار آج ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ ہوں گے

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج کرغزستان جائیں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ پاکستانی وفد کی قیادت کرنے کے ساتھ صدرِ کرغزستان اور رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی پاکستان کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی، اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 23 اور 24 جولائی کو کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں ہونے والے ایس سی او کی کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف کی دعوت پر اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک پاکستان، چین، بیلاروس، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔

بیان کے مطابق کونسل آف فارن منسٹرز شنگھائی تعاون تنظیم کا تیسرا اعلیٰ ترین فورم ہے، جہاں بین الاقوامی تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال، خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر غور کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی تعاون کے فروغ پر اتفاق

دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اپنے دورہ کرغزستان کے دوران صدرِ کرغزستان سے بھی ملاقات کریں گے، جبکہ ایس سی او اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟