عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔













