نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 33ویں اجلاس میں شرکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 23 اور 24 جولائی کو ہونے والے ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
Deputy Prime Minister and Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar has departed for Cholpon-Ata, Kyrgyz Republic, after concluding his visit to Manila for the 33rd ASEAN Regional Forum (ARF).
During his visit to Kyrgyzstan, Ishaq Dar will participate in the Shanghai… pic.twitter.com/BIMMLuDiGN
— The Pakistan Daily (@ThePakDaily) July 23, 2026
دورے کے دوران اسحاق ڈار ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عالمی تنازعات کا حل صرف سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، اسحاق ڈار اور کاجا کالاس کے درمیان اہم ملاقات
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے منیلا کے کامیاب دورے کے اختتام پر فلپائن کی حکومت اور آسیان ریجنل فورم کی ٹیم کا ان کی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔














