سندھ میں 25 جولائی تک موسلادھار مون سون بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں الرٹ جاری کر دیا

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے 25 جولائی تک متوقع مون سون بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکموں اور امدادی اداروں کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 23 سے 25 جولائی کے دوران بحیرہ عرب سے داخل ہونے والے طاقتور مون سون سسٹم کے باعث سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، مٹیاری، جامشورو اور شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر اور خیرپور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ لاڑکانہ، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد: پھلگراں میں حفاظتی دیوار پہلی ہی بارش میں گر گئی، تعمیراتی معیار پر سوالات

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا کہ تیز ہوائیں اور آسمانی بجلی کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سولر پینلز اور اشتہاری بورڈز کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اس لیے تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی اقدامات کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے مون سون ایمرجنسی پلان فعال کر دیا ہے، جبکہ ڈی واٹرنگ پمپس اور دیگر ضروری مشینری بھی فوری استعمال کے لیے تیار رکھی گئی ہے۔ شہری اور اچانک آنے والے سیلاب کے خدشات والے نشیبی علاقوں کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔

سید سلمان شاہ کے مطابق اگر کسی بھی علاقے میں بارش کا پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی تو ڈی واٹرنگ مشینری فوری طور پر متاثرہ مقام پر منتقل کر دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں اور خستہ حال عمارتوں سے دور رہیں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

میرپور ڈویژن کے ووٹرز بلا خوف و خطر ووٹ ڈالیں، شفاف اور پرامن انتخابات کے تمام انتظامات مکمل، چیف الیکشن کمشنر

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں