چین اور روس نے ایران کو ہتھیار نہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 24 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ بیجنگ میں حالیہ ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ نے انہیں واضح طور پر بتایا کہ وہ کسی بھی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کو ہتھیار نہ دیں گے اور نہ ہی فروخت کریں گے اور اس یقین دہانی میں چینی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ صدر شی جن پنگ کے اس بیان پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں بھی ان پر بہت بڑی مہربانیاں کر رہا ہوں‘۔

مزید پڑھیے: صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ جاری ہونے کے باوجود روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی انہیں بتایا کہ روس بھی ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔

’امریکا براہ راست یوکرین کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا‘

انہوں نے کہا کہ پیوٹن جانتے ہیں کہ امریکا براہ راست یوکرین کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا بلکہ نیٹو کے رکن ممالک کو فروخت کرتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق نیٹو ممالک ان ہتھیاروں کی مکمل قیمت ادا کرتے ہیں اور بعد میں وہ ان ہتھیاروں کو کس طرح تقسیم کرتے ہیں اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے جن 2 بڑے ممالک یعنی چین اور روس کا اکثر ذکر کیا جاتا ہے ان کے خیال میں وہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے میں شریک نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: نیٹو سربراہی اجلاس، صرف 48 گھنٹوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سفارت کاری کا رخ بدل دیا

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر یہ دونوں ممالک ایران کو ہتھیار فراہم کرتے ہیں تو یہ ان کے اپنے مفاد میں بھی نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘