ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا دوٹوک مؤقف

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے دوران انتخابی ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی فرد یا ادارے کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ شفاف، آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وفاقی اور صوبائی وزراء آزاد کشمیر میں انتخابی مہم میں حصہ لے سکتے ہیں، تاہم وہ کسی بھی صورت سرکاری پروٹوکول، سرکاری وسائل یا حکومتی مشینری کو انتخابی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔

ترجمان کے مطابق انتخابی مہم کے دوران کسی بھی نئی ترقیاتی اسکیم، مالی پیکج، عوامی سہولت یا عوامی مفاد کے کسی نئے منصوبے کا اعلان انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔

مزید پڑھیں: ہر گاؤں میں سیاست، ہر گھر میں الیکشن کا ماحول، آزاد کشمیر کے انتخابات ملک کے دیگر حصوں سے مختلف کیسے؟

انہوں نے خبردار کیا کہ انتخابات کے دوران وفاقی یا کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجی جانے والی گاڑیاں، سامان، امدادی اشیا یا کسی بھی نوعیت کی سہولیات ضبط کر لی جائیں گی اور متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وفاقی و صوبائی وزراء، امیدواروں اور تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق پر سختی سے عمل کریں تاکہ انتخابات صاف، شفاف اور منصفانہ انداز میں منعقد ہوں اور عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد برقرار رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

امن کا پیغام ایک بار پھر ٹیکسلا سے بلند ہونا چاہیے، جاپانی راہب جونسی تیراساوا

کالعدم بی ایل ایف نے آوران میں خاتون کو اغوا کے بعد قتل کردیا، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ

لاہور سمیت کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

بدخشان میں طالبان مخالف کارروائیاں تیز، مختلف اضلاع میں جھڑپیں، سیکیورٹی صورتحال کشیدہ

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں