بارشوں کا نیا سلسلہ، پنجاب اور سندھ کے متعدد اضلاع کے لیے موسلادھار بارش کا انتباہ

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سندھ اور شمال مشرقی و وسطی پنجاب کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے دوران بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

جبکہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات کا سیلابی انتباہ

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، وہاڑی، خوشاب، بہاولنگر، بہاولپور، ساہیوال، نورپور تھل، بھکر، میانوالی اور سرگودھا سمیت متعدد اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ راجن پور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، وزیرستان، ہنگو، کرم، اورکزئی، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ مغربی اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں درمیانی سے تیز بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بے ہنگم آبادی اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ، این ایف سی فارمولے پر نظرثانی کی ضرورت ہے: وزیر خزانہ

سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، دادو، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر درمیانی سے موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ژوب، موسیٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلات، خضدار، پنجگور، آواران اور لسبیلہ میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پورا ہفتہ موسلا دھار مون سون بارشیں، محکمہ موسمیات کا ملک گیرالرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا انتباہ

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہفتہ سے اتوار کے دوران ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی و برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایل نینو اور موسمیاتی تبدیلی پاکستان میں شدید گرمی اور مون سون کے خطرات کو کیسے بڑھا رہے ہیں؟

اسی طرح موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال، سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد، خانیوال اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور تعمیرات، سولر پینلز، بجلی کے کھمبوں اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار