نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگرد حملے پر اظہارِ تعزیت اور یکجہتی پر وینزویلا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل وقت میں وینزویلا کی حمایت پاکستان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسینسیا گونزالیز کے تعزیتی پیغام کو شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Most grateful Excellency for your thoughtful message of condolences and solidarity on the tragic loss of life in the dastardly terrorist attack in Pakistan. Venezuela’s gesture of support is a source of strength and solace, which we deeply appreciate. https://t.co/ebJU3iOnEi
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 26, 2026
اسحاق ڈار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ٹانک میں ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کے لیے وینزویلا کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی جانب سے حمایت کا یہ جذبہ پاکستان کے لیے حوصلے اور تسلی کا باعث ہے، جسے ہم دل کی گہرائی سے سراہتے ہیں۔
اس سے قبل وینزویلا کے وزیر خارجہ فیلکس پلاسینسیا گونزالیز نے اپنے بیان میں خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال
انہوں نے کہا کہ وینزویلا اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی قائم رہے۔













