چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن میں پولنگ کا آغاز مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے ہوا اور اب تک ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے پیپلز پارٹی کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے میرپور ڈویژن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقِ رائے دہی کے استعمال کے لیے گھروں سے باہر نکلیں اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریں۔
میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری: عوام بھرپور انداز میں ووٹ ڈالیں، چیف الیکشن کمشنر@KhUsamaIqbal @KulAalam @Afzalbutt01 pic.twitter.com/wZMM5wAAja
— Media Talk (@mediatalk922) July 27, 2026
انہوں نے کہا کہ انتخابات ہی وہ موقع ہوتے ہیں جب عوام اپنی مرضی کے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، اس لیے ووٹرز اپنے ووٹ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہ کریں اور بھرپور انداز میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں۔
جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ ووٹرز کی پولنگ اسٹیشنز تک آمدورفت اور انتخابی عمل کے پرامن انعقاد کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور مقررہ وقت کے اندر اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں، کیونکہ ووٹ کا استعمال ہر شہری کا قانونی اور جمہوری حق اور اہم قومی ذمہ داری ہے۔












