کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 سے 29 جولائی تک پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق یہ دورہ نائب وزیراعظم  و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویتی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ہنگامی رابطہ، قیام امن کے لیے اسلام آباد ایم او یو پر مکمل عملدرآمد کی اپیل

بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی نیویارک میں کویتی ہم منصب سے ملاقات

واضح رہے کہ 18 جولائی کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اپنے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔

اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں مکالمے کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مصالحتی کردار کو سراہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp