عالمی یومِ ہیپاٹائٹس: صدر اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کو عوامی صحت کے لیے خطرہ بننے سے ختم کرنے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے حصول کے لیے وفاق، صوبوں، نجی شعبے، طبی ماہرین، سول سوسائٹی اور عوام کی مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج اور قابلِ روک تھام بیماری ہے، تاہم بروقت تشخیص اور علاج انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ہیپاٹائٹس سی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اس لیے اس بیماری کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم اور مسلسل عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا، عالمی ادارہ صحت

صدر مملکت نے کہا کہ غیر محفوظ طبی اور تجارتی طریقوں کے خلاف مؤثر قانون کا نفاذ وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ عوامی آگاہی اور احتیاطی تدابیر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے قومی پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کی مفت اسکریننگ، تشخیص اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے اور محدود وسائل کے باوجود حکومت اس قومی مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔

ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے عزم کی تجدید کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کئی دہائیوں سے ہیپاٹائٹس سی جیسے سنگین عوامی صحت کے چیلنج کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے معیاری اسکریننگ، تشخیص اور علاج تک ہر شہری کی مساوی رسائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے 2025 میں وزیراعظم قومی پروگرام برائے انسداد ہیپاٹائٹس سی شروع کیا، جس کے تحت لاکھوں پاکستانیوں کو مفت اسکریننگ، تصدیقی ٹیسٹ اور مؤثر علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں اس پروگرام کے تحت خدمات کا آغاز ہو چکا ہے، جبکہ دور دراز علاقوں تک رسائی کے لیے موبائل اسکریننگ سروس بھی شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے غیر معیاری سرنجوں کی تیاری، تقسیم اور دوبارہ استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا چکی ہے، جبکہ اسپتالوں اور طبی مراکز میں انفیکشن سے بچاؤ کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد اور غفلت برتنے والوں کے خلاف مؤثر احتساب کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:آپ ڈینگی، ہیپاٹائٹس سی، چیچک اور ایڈز وائرس کو مانتے ہیں، تو پھر۔۔۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام پر زور دیا کہ وہ بروقت ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کرائیں، اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کو بھی ٹیسٹ کرانے کی ترغیب دیں اور محفوظ طبی و حفظانِ صحت کے اصول اپنائیں، کیونکہ جلد تشخیص اور فوری علاج سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹروں، نرسوں، لیبارٹری ماہرین اور فرنٹ لائن طبی عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد، سائنسی ترقی، عوامی تعاون اور مسلسل کوششوں سے پاکستان 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا قومی اور عالمی ہدف حاصل کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) 9 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، رانا ثناء اللہ

شوہر کی دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی کا دھاوا، تقریب منسوخ اور شوہر پولیس کے حوالے

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر سب سے آگے، چیف الیکشن کمشنر نے پہلا مرحلہ شفاف قرار دے دیا

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی