فٹبال کے بعد ہالی ووڈ، کرسٹیانو رونالڈو اداکاری کے میدان میں اترنے کو تیار

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر اور النصر کلب کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کی دنیا کے بعد اب شوبز انڈسٹری میں بھی بڑا قدم رکھتے ہوئے اپنی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز ‘Day 1s’ کے ذریعے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو نہ صرف اس فٹبال ڈرامہ سیریز میں اداکاری کریں گے بلکہ اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔ سیریز میں سابق فرانسیسی فٹبالر تھیری ہنری، معروف برطانوی اداکار ڈیمیئن لیوس، ریپر ڈیو اور اداکارہ کارلوٹا بنات بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ لائیک کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا

رونالڈو نے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا ایک نیا اور دلچسپ باب ہے کیونکہ وہ مستقبل میں نئے شعبوں میں قدم رکھ رہے ہیں۔

یہ سیریز UR•Marv Studios کے بینر تلے تیار کی جا رہی ہے جسے رونالڈو نے معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کیا تھا۔ میتھیو وان Kingsman اور Kick-Ass جیسی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو: عام پاکستانی کا ہیرو وقت نے جس کو تھکا دیا

رپورٹس کے مطابق سیریز کی شوٹنگ لندن میں بارنیٹ ایف سی کے اسٹیڈیم میں جاری ہے جبکہ سابق آرسنل اسٹار تھیری ہنری کو بھی سیٹ پر دیکھا گیا ہے۔

‘Day 1s’ جدید فٹبال کی چکاچوند کے پیچھے چھپی طاقت کی سیاست، کاروباری مفادات اور سخت مقابلے پر مبنی ڈرامہ ہے۔ اس کی کہانی ایک فرضی ایلیٹ فٹبال ایجنٹ اسٹینلے ڈالٹن کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار ڈیمیئن لیوس ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ: رونالڈو نے پنالٹی سے پہلے ’بسم اللہ‘ پڑھا؟ وائرل ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

سیریز کا تصور معروف فٹبال ایجنٹ ڈیرن ڈین نے پیش کیا ہے جو اس منصوبے کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔

تفریحی صنعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ‘Day 1s’ میں ایک بڑی اسٹریمنگ ہٹ بننے کی تمام صلاحیت موجود ہے۔ اگرچہ اس کا موازنہ مقبول سیریز Ted Lasso سے کیا جا رہا ہے تاہم یہ ہلکی پھلکی کامیڈی کے بجائے جدید فٹبال کی حقیقتوں پر مبنی ایک سنجیدہ اور ڈرامائی کہانی پیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

مالی سال 26-2025 میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر ریکارڈ خرچ، ریلوے اور آبی وسائل کے شعبے سرفہرست

آزاد کشمیر انتخابات: عوام نے ووٹ کے ذریعے انتشار کی سیاست مسترد کر دی

پاکستان ٹیکسٹائل صنعت نے مزدوروں کے حقوق اور عالمی معیار پر عملدرآمد سے متعلق الزامات مسترد کر دیے

شرح سود برقرار رہنے کے باوجود سرمایہ کار پرامید، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست آغاز

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی