مالی سال 26-2025 میں وفاقی ترقیاتی پروگرام پر ریکارڈ خرچ، ریلوے اور آبی وسائل کے شعبے سرفہرست

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر 916 ارب روپے خرچ کیے، جو ابتدائی طور پر مختص کیے گئے بجٹ سے 11.6 فیصد زیادہ ہے۔

یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب حکومت آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام کے تحت مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے ابتدا میں 820.5 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم مالی سال کے اختتام تک ترقیاتی اخراجات تقریباً 95.5 ارب روپے بڑھ کر 916 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 3.67 ارب ڈالر امداد کا اعلان

ماہرین کے مطابق سال کے آخری مہینوں میں اخراجات میں تیزی حکومت کی جانب سے ترجیحی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق وفاقی وزارتوں نے 611.1 ارب روپے خرچ کیے، جبکہ سرکاری اداروں کے ترقیاتی اخراجات 304.9 ارب روپے رہے، جو ان کے مختص بجٹ سے نمایاں طور پر زیادہ تھے۔

وزارتوں میں صوبوں اور خصوصی علاقوں کے لیے سب سے زیادہ 195.4 ارب روپے مختص کیے گئے، جن میں سے 192.6 ارب روپے استعمال کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پی پی قیادت وفاقی وزرا اور گورنر ہاؤس کی سندھ حکومت کے خلاف سازشوں پر وفاق سے جواب طلب کرے، شرجیل میمن

آبی وسائل ڈویژن نے سب سے زیادہ اضافی اخراجات کیے اور 101.6 ارب روپے کے بجٹ کے مقابلے میں 137.5 ارب روپے خرچ کیے۔

اسی طرح ریلوے ڈویژن نے 18.6 ارب روپے کی مختص رقم کے مقابلے میں 35.1 ارب روپے خرچ کیے، جبکہ ریونیو ڈویژن نے بھی اپنے بجٹ سے زیادہ اخراجات کیے۔

دوسری جانب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تقریباً اپنی پوری مختص رقم استعمال کی، جبکہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے بھی بجٹ سے معمولی زیادہ اخراجات کیے۔

مزید پڑھیں: مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں حکومتی قرضوں میں اضافہ

سرکاری اداروں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی  نے تقریباً اپنے مقررہ بجٹ کے مطابق اخراجات کیے، تاہم نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور پیپکو سمیت پاور ڈویژن کے اداروں نے مجموعی طور پر مختص رقم سے کہیں زیادہ خرچ کیا، جس سے کارپوریٹ شعبے میں اضافی اخراجات کی بڑی وجہ توانائی کا شعبہ بنا۔

ترقیاتی اخراجات میں یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان مالی سال 26-2025 میں 3.7 فیصد جی ڈی پی شرح نمو حاصل کرنے کے بعد بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشاں میں طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کی ہلاکت، افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان؟

بے بی پاؤڈر سے کینسر : جانسن اینڈ جانسن نے  76 ہزار مقدمات سے جان چھڑانے کے لیے  5.5 ارب ڈالر  ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا

آزاد کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ پرامن اور شفاف رہا، چیف الیکشن کمشنر

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شفاف رہا، مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل، عطا اللہ تارڑ

سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلیٹیشن سینٹر مکمل طور پر فعال، سائلین کو 23 ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی

ویڈیو

جب تک ن لیگ کی حکومت قائم ہے پیپلزپارٹی اتحاد کا حصہ رہے گی، حسن مرتضیٰ

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: ن لیگ نے 13 میں سے 9 نشستیں جیت کر برتری حاصل کرلی، پیپلز پارٹی 4 پر کامیاب

سائیکل ایمبولینس: ہنگامی ضرورت یا ترقی کی رفتار پر سوال؟

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی