مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ مومنہ اقبال اور رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے درمیان جاری تنازع میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی تفتیشی رپورٹ میں ثاقب چدھڑ کو تفتیش کے دوران قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران لاہور کی سیشن عدالت نے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ثاقب چدھڑ کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور تفتیش کے نتیجے میں وہ قصور وار پائے گئے ہیں۔

دوسری جانب مومنہ اقبال کے وکیل عدنان نے عدالت سے ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کی آزادی ان کے مؤکلہ کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے، لہٰذا عبوری ضمانت ختم کی جائے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس: ن لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے فریقین کے مؤقف سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘