اگست 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے لحاظ سے اہم مہینہ ہوگا جس میں مجموعی طور پر 7 چھٹیاں ہوں گی اور کچھ خوش نصیب تو ایسے بھی ہوں گے جو 31 دن کے اس مہینے میں پوری 12 چھٹیاں انجوائے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2026 میں کتنی سرکاری تعطیلات ہوں گی؟ حکومت نے اعلان کردیا
اگست 2026 میں اتوار کی تعطیلات 2، 9، 16، 23 اور 30 اگست کو ہوں گی جبکہ وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقعے پر 14 اگست (بروز جمعہ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ منگل 25 اگست 2026 کو عید میلاد النبی ﷺ (12 ربیع الاول 1448 ہجری) کے موقعے پر بھی عام تعطیل ہوگی۔
علاوہ ازیں جن افراد کی ہفتہ اور اتوار دونوں دن چھٹی ہوتی ہے وہ اگست میں پوری 12 چھٹیاں پائیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کی سرکاری اور اختیاری تعطیلات کے کیلنڈر میں ان تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
5 اتوار اور 2 سرکاری تعطیلات کو ملا کر اگست میں مجموعی طور پر 7 چھٹیاں بن رہی ہیں جس سے سرکاری ملازمین اور کئی نجی اداروں کے ملازمین کو آرام کے اضافی مواقع مل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیے: مئی 2026: پاکستانی کم از کم 15 سرکاری چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟
تاہم نجی شعبے میں تعطیلات کا شیڈول مختلف ہو سکتا ہے کیونکہ بعض کمپنیوں میں چھٹیوں کا فیصلہ ادارے کی اپنی پالیسی کے مطابق کیا جاتا ہے۔ یعنی کچھ دفاتر میں اسکیلیٹل اسٹاف (کم از کم ضروری عملہ یا بنیادی عملہ) تعطیل والے ایام میں بھی بلایا جاتا ہے جن کو بدلے میں بعد میں چھٹی دی جاتی ہے۔













