پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر، قوم کی یکجہتی ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، گورنر سندھ نہال ہاشمی

منگل 28 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو چکا ہے اور آج کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

گورنر ہاؤس میں لیڈرشپ اینڈ آئی ٹی کلاسز کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی سلامتی پر پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کے دفاع کو یقینی بنایا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قومی یکجہتی، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوام کے اعتماد نے ملک کے دفاع کو مزید مستحکم بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت، نوجوان نسل کے عزم اور قومی اتحاد کی بدولت پہلے سے زیادہ مضبوط نظر آتا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ مضبوط دفاع صرف جدید ہتھیاروں سے نہیں بلکہ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور ٹیکنالوجی سے آراستہ نوجوانوں سے بھی ممکن ہوتا ہے۔ اسی مقصد کے لیے وزیراعظم کا ڈیجیٹل یوتھ پروگرام نوجوانوں کو نئے مواقع فراہم کررہا ہے تاکہ وہ جدید مہارتیں سیکھ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

گورنر سندھ نے اپنی سیاسی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تین دہائیوں کی مسلسل محنت کے بعد انہیں پارلیمانی لیڈر بننے کا موقع ملا، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مستقل مزاجی اور محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ کامیابی کے لیے صبر، محنت اور دیانت کو اپنا شعار بنائیں۔

انہوں نے یوتھ پارلیمنٹ فورم کے چیئرمین رضوان جعفر اور آئی ٹی ٹرینر دانیال ناگوری کی خدمات کو بھی سراہا اور کہاکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم دینا دراصل پاکستان کے مستقبل کو مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق نے بتایا کہ پروگرام کے تحت گزشتہ 3 ماہ میں 33 جامعات کے طلبہ میں 20 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ نوجوانوں کے لیے 75 لاکھ روپے تک کے کاروباری قرضے، ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسز اور انوویشن پروگرام کے تحت 20 لاکھ روپے تک کی مالی معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر گورنر سندھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علم، ٹیکنالوجی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ پاکستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی راہ پر مزید آگے بڑھ سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں ووٹ پر کھلم کھلا ڈاکا ڈالا گیا، دھاندلی کے ثبوتوں کا جواب دیا جائے: بلاول بھٹو زرداری

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کا زخمی ہونے کا جعلی ڈرامہ، پولیس کے قریب آتے ہی اٹھ کھڑے ہوئے

میرپور ڈویژن میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیری عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے، نواز شریف

گندھارا تہذیب کے اسمگل شدہ 513 نوادرات پاکستان کو واپس مل گئے

ویڈیو

مجھے نیتن یاہو کی فراہم کردہ معلومات کی ضرورت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

آزاد کشمیر: انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام، مسلم لیگ ن نے پہلے مرحلے میں میدان مار لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے اچھی بات چیت کا اعتراف، پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششیں تیز

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی