آبنائے ہرمز: عمان نے ایران کو مشترکہ علاقائی انتظام کا نیا فارمولا پیش کردیا

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایک نئی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت اس اہم بحری گزرگاہ کا انتظام خطے کے ممالک مشترکہ طور پر سنبھالیں گے اور جہازوں سے لازمی ٹیکس کے بجائے رضاکارانہ فیس لی جائے گی۔

مزید پڑھیں:امریکا اکیلا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، عالمی طاقتیں آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے مال فراہم کریں: روبیو

رائٹرز کے مطابق یہ تجویز گزشتہ ہفتے تہران میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے حوالے کی گئی۔

تجویز کے مطابق رضاکارانہ فیس نیوی گیشن، ماحولیاتی تحفظ، تلاش و بچاؤ اور دیگر بحری خدمات کے اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال ہوگی۔

یہ ماڈل آبنائے ملاکا کے موجودہ نظام سے اخذ کیا گیا ہے، جہاں انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور جہازوں سے رضاکارانہ تعاون وصول کرتے ہیں۔

آبنائے ہرمز خلیج اور بحرِ ہند کو ملانے والی اہم آبی گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ ایران اس آبی راستے پر زیادہ اختیار اور ٹرانزٹ فیس کا خواہاں ہے، جبکہ عمان کی تجویز مشترکہ انتظام اور بین الاقوامی بحری اصولوں کے مطابق نظام متعارف کرانے پر مبنی ہے۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر کون سے منصوبے زیرِ غور ہیں؟

اقوام متحدہ کے بحری قانون کے تحت آبنائے سے گزرنے کی محض اجازت کے عوض فیس وصول نہیں کی جاسکتی، البتہ مخصوص خدمات کے بدلے محدود فیس لینے کی گنجائش موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی پابندیوں پر شدید ردعمل، ایسی سیاست خود واشنگٹن کے لیے وبال بن جائے گی، روس

سجاول میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت، شاہ بندر بلاک سے پیداوار شروع

حکومت نے 4 سالوں میں بجلی کے بل اور 2 سالوں میں پیٹرولیم لیوی سے کتنے ارب روپے کمائے؟ حیران کن اعداد و شمار

نیتن یاہو اور جے ڈی وینس آمنے سامنے، واشنگٹن خفیہ ملاقات میں کیا ہوا؟  تفصیلات سامنے آگئیں

بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین